ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دارجلنگ میں جی جے ایم کے بند کے درمیان پولیس کا لاٹھی چارج

دارجلنگ میں جی جے ایم کے بند کے درمیان پولیس کا لاٹھی چارج

Wed, 14 Jun 2017 11:30:23  SO Admin   S.O. News Service

دارجلنگ، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )گورکھا لینڈ جن مکتی مورچہ (جی جے ایم )کی طرف سے دارجلنگ میں بلائے گئے بند کے دوران تشدد بھڑک گیا ہے۔اس دوران پولیس نے جی جے ایم کے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا۔بتایا جا رہا ہے کہ جی جے ایم کے حامیوں نے ممبئی سے آئے کچھ سیاحوں کی گاڑی کو روک دیا تھا، ان کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے بند کا اعلان ہے اس وقت تک وہاں پر کوئی گاڑی نہیں آنے یا جانے دی جائے گی ، بند کی وجہ سے سبھی مارکیٹ، دکانیں بند ہیں، جس سے روز مرہ کی زندگی پر بھی کافی اثر دکھائی دے رہا ہے۔وہیں نیتا جی سبھاش چندر بوس کے پرپوتے چندر کمار بوس نے بھی گورکھا لوگوں کی اس تحریک کی حمایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ گورکھا کو ان کے حقوق ملنے چاہیے ، انہوں نے نیتا جی کے ساتھ مل کر آزادی کی لڑائی میں جدوجہد کی تھی۔غورطلب ہے کہ گورکھا لینڈ جن مکتی مورچہ کی جانب سے پیر کو ہی غیر معینہ بند کا اعلان کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ہی وزیر اعلی ممتا بنرجی کو خبردار بھی کیاگیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ پہاڑی علاقے میں اپنے سیاسی فائدے کے لیے علیحدگی کی سیاست سے باز آ جائے۔اس بند کا اثر دارجلنگ کے علاوہ کلم پونگ، جلپائی گوڑی اور علی پور دوار ضلع میں بھی اثر دکھائی دے رہا ہے۔حالات کو قابو میں کرنے کے لیے2 آئی جی سطح کے افسر کے ساتھ دارجلنگ کے ایس پی بھی وہاں موجود ہیں۔قابل ذکرہے کہ پورے بنگال کے اسکولوں میں بنگالی پڑھائے جانے کو لازمی کئے جانے کی وجہ سے حالیہ تشدد بھڑکا تھا،اس کی وجہ سے وزیر اعلی ممتا بنرجی کے دورے کے خلاف گورکھا جن مکتی مورچہ پورے پہاڑی علاقوں میں بڑے پیمانے پر احتجاج کر رہا ہے، اسی احتجاج کو روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے چھوڑے تاکہ مظاہرین کو الگ تھلگ کیا جا سکے، احتجاج کی وجہ سے کئی سارے سیاح پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے۔


Share: